واجبات کی عدم ادائیگی، یوراج سنگھ مالی مشکلات میں گھر گئے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:50

واجبات کی عدم ادائیگی، یوراج سنگھ مالی مشکلات میں گھر گئے
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12اکتوبر۔2017ئ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز یوراج سنگھ کو واجبات ادا نہ کئے جانے پر شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، یوراج اور ان کی والدہ اس مقصد کیلئے بی سی سی آئی کو کئی بار یاد دہانیاں کرا چکے ہیں تاہم ابھی تک واجبات سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے ذمہ یووراج سنگھ کے تقریباً 3 کروڑ کی خطیر رقم ہے۔وہ آئی پی ایل کے گزشتہ سال کھیلے گئے ایڈیشن کے ابتدائی میچز سے انجری کے باعث باہر ہو گئے تھے ، بی سی سی آئی قوانین کے مطابق اگر کوئی پلیئر کسی وجہ سے آئی پی ایل نہ کھیل پائے تو اسے کمپنسیٹ کیا جاتا ہے۔