Live Updates

شریف خاندان کو لوٹی دولت کا برطانیہ میں بھی جواب دینا ہوگا،

ان کیلئے لوٹ مار کی دولت بچانا آسان نہیں ،برطانیہ میں کریمنل فنانس ایکٹ2017 نافذ ہوچکا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ٹوئٹر پیغام

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:02

شریف خاندان کو لوٹی دولت کا برطانیہ میں بھی جواب دینا ہوگا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کو لوٹی دولت کا برطانیہ میں بھی جواب دینا ہوگا، شریف خاندان کے لیے لوٹ مار کی دولت بچانا آسان نہیں ،برطانیہ میں کریمنل فنانس ایکٹ2017 نافذ ہوچکا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں شریف خاندا ن کو اپنے پیغام میں کہا کہ شریف خاندان کو لوٹی دولت کا برطانیہ میں بھی جواب دینا ہوگا، برطانیہ میں کریمنل فنانس ایکٹ 2017 نافذ ہوچکا ہے، شریف فیملی کے لیے لوٹ مار کی دولت بچانا آسان نہیں، شریف خاندان کو لوٹ کھسوٹ کا حساب برطانوی حکام کو بھی دینا ہوگا، پاکستان سے بھاگ کر برطانیہ گئے وہاں بھی پکڑے جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات