عراق، الانبار میں بم دھماکا،

11 افراد ہلاک ہو گئے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:17

عراق، الانبار میں بم دھماکا،
بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) عراقی صوبے انبار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجہ میں11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق الانبار کے شہر ہت میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک کیفے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کرفیو نافذ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں اقوام متحدہ کے معاونتی مشن کے مطابق گذشتہ ماہ عراق میں مسلح تصادم اور پرتشدد واقعات میں 196 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :