12اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:20

12اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 12اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس دن ایک آمر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹایا تھا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی اور توانائی جیسے بحرانوں نے جنم لیا۔

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا 12اکتوبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ۔اس دن ایک آمر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے منتخب جمہوری حکومت کو تختہ الٹایا جس کے نتیجے میں ملک میں دہشتگردی اور توانائی جیسے بحرانوں نے جنم لیا لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ 12اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے۔