شوبز انڈسٹری میں خواتین اداکاروں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:20

شوبز انڈسٹری میں خواتین اداکاروں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بڑھتے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے شوبز انڈسٹری میں پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کی جانب سے خواتین اداکاروں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو ایسے عناصر کیخلاف خود کاروائی کرنے چاہیے اور خواتین اداکاروں کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

شالیمار تھیٹر کے پروڈیوسر ملک طارق اور ڈائریکٹر اجمل ملک نے اداکارہ سدرہ نور کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے یہ امر باعث افسوس ہے۔پاکستانی فنکاردنیا بھر میں ملک کی پہچان کا ذریعہ بنتے ہیں ایسے واقعات عالمی سطح پر ملک بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا شالیمار تھیٹر کے پروڈیوسر ملک طارق اور اجمل ملک کی جانب سے گزشتہ روز اداکارہ سدرہ نور کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ایسے واقعات روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں شوبز میں خواتین کو کام دینے کے بہانے بلیک میل کیا جاتا ہے ۔حکومت کو ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے جو لوگ ایسے گھنوئونے کھیل میں ملوث ہیں ان کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔