حکومت فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:35

حکومت فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر
سرگودھا۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ فنکارآرٹسٹ اپنے فن کے ذریعے مخفی صلاحیتوں او رمعاشرتی زندگی میں احساسات وتخیلات کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،حکومت فنکاروں کو ان کی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے مواقع مہیا کر کے ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ،سرگودہاآرٹس کونسل مقامی آرٹسٹوں کے فن کو اجاگر کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ،انہوں نے یہ بات یونیورسٹی آف سرگودہا میں سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جناح بلاک آرٹ گیلری میں پینٹنگ او رکیلی گرافی کی نمائش کا جائزہ لیتے ہوئے کہی،اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس ڈاکٹر محمد نواز محسود‘ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف سرگودہا چوہدری محمد اقبال‘ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل شرافت حسین‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدخان‘ثاقب علی رضا کے علاوہ فنکاروں اور یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر نے پینٹنگ او رخطاطی کی نمائش دیکھ کر اس امر پر مسرت کاا ظہار کیا کہ فنکا ر حضرات نامساعد حالات کے باوجود فن کی بہترین خدمت کر رہے ہیں ،انہوں نے سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اس نمائش کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام جاری رہنے چاہیںتاکہ فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع حاصل ہوسکیں،انہوں نے مقامی آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنے بھر پور تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر تعمیر آڈیٹوریم مکمل ہونے پر ثقافتی سرگرمیاں مزید پروان چڑھیں گی ،اس موقع پر ریذیڈنٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف سرگودہا ڈاکٹر محمد اقبال نے ڈپٹی کمشنرکی سرگودہا ضلع کی تعمیر وترقی او راسے ماڈل ضلع بنانے کیلئے کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں سر گودہا کامحسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضلع کی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کابھر پور اظہار کر رہے ہیں۔