رجسٹری سنٹر کے ون ونڈو آپریشن سے سائلین کو ایک چھت تلے سہولیات حاصل ہوںگی ، ندیم محبوب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:35

رجسٹری سنٹر کے ون ونڈو آپریشن سے سائلین کو ایک چھت تلے سہولیات حاصل ..
سرگودھا۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے رجسٹری سنٹر کی تزئین وآرائش کے کام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ رجسٹری سنٹر کے ون ونڈو آپریشن سے سائلین کو ایک چھت تلے ایئر کنڈیشنڈ ماحول میں رجسٹری کی سہولیات حاصل ہوںگی ، رجسٹری سنٹر کی تزئین وآرائش کاسہرا ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو جاتاہے جنہوں نے ذاتی دلچسپی سے یہ سنٹر بہترین سہولیات کے ساتھ بہت کم وقت میں مکمل کروا کر عوام کے مسائل کے ازالہ میں اہم کردار ادا کیا ، رجسٹری سنٹر کی تعمیر میں معززین شہر نے بھر پور تعاون کا مظاہر کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے علاوہ اے ڈی سی ریونیو طارق خان نیازی ‘ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم ملک ‘ سب رجسٹرار حافظ عبدالمنان بیگ ‘ تحصیلدار ملک محمد اشرف اور راجہ لیاقت حیات موجود تھے ان کے علاوہ اس پراجیکٹ کیلئے بھر پور تعاون کرنے والے میئر کارپویشن ملک اسلم نوید ‘ مرزا محمد الیاس ‘ میاں اظہار الحق ‘ رانا فاروق حسن کے علاوہ دیگر شامل ہیں ،کمشنر نے رجسٹری سنٹر کی تزئین وآرائش کی تختی کی نقاب کشائی کی اورفیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ،انہوں نے رجسٹری سنٹر کے مختلف شعبے دیکھے جہاں سائلین کے بیٹھنے کیلئے ایئر کنڈیشنڈ ماحول میں بہترین انتظامات کے ساتھ شفافیت برقرار رہے گی ، انہوں نے کہاکہ محکمہ مال سے کرپشن کے خاتمے کیلئے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں او ریہ سنٹر کرپشن کی بیخ کنی میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔