ہمیں اداروں اور عدلیہ کے خلاف بیان بازی اور محاذ آرائی نہیں کرنی چاہئیے۔ چودھری نثار علی خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 اکتوبر 2017 15:54

ہمیں اداروں اور عدلیہ کے خلاف بیان بازی اور محاذ آرائی نہیں کرنی چاہئیے۔ ..
ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اکتوبر 2017ء) :ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ عدالت سے کسی قسم کی محاذا آرائی نہیں ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے محاذ آرائی پارٹی، نواز شریف ، ملک اور اداروں کے لیے ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور ملکی اداروں کے خلاف محاذ آرائی پارٹی کی پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں لیکن میں قومی اسمبلی کا رکن ہوں۔

(جاری ہے)

نیب کیسز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز کا فیصلہ عدالتوں میں ہو گا۔ جو ثبوت پیش کیے جا رہے ہیں عدالت ان پر حقائق پر فیصلہ کر رہی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک عدالت میں نہیں آیا تو دوسری میں چلے جائیں گے۔ ایک سال بعد یا کبھی تو انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت میں جا کر پورے زرو وشور کے ساتھ اپنا کیس لڑنا چایئیے۔ اس وقت ملک میں جمہوریت اور قانون ہے۔ جلتی پر تیل نہیں ڈال رہا لیکن کیسز کا فیصلہ عدالتوں میں ہی ہونا چاہئیے ۔ کیونکہ فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے کسی اور نے نہیں ۔ سپریم کورٹ اس ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے اور ہمیں ان عدالتوں سے محاذ آرائی کسی صورت نہیں کرنی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :