کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی تقریر میں مخصوص انداز اپناتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشانہ بنایا ،ْ اعتزاز احسن

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:30

کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی تقریر میں مخصوص انداز اپناتے ہوئے آرمی چیف جنرل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہاہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی تقریر میں مخصوص انداز اپناتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی پی پی اعتزاز احسن نے کہا کہ انہیں نئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے کوئی خاص امیدیں نہیں کیونکہ وہ ماضی میں زیادہ دباؤ برداشت نہیں کرسکے تاہم اگر وہ اپنی ذمہ داری کو آخری اننگز سمجھ کر کھیلیں تو توقعات پر پورا اترسکتے ہیں کیوں کہ وہ محنتی اور قانون سے آشنا ہیں۔

اعتزازاحسن نے کہاکہ پاکستان کی بقا اور دفاع میں پاک آرمی کے بے پناہ قربانیاں ہیں اور فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برسرپیکار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اسلام دشمن عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑرہے ہیں تاہم سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر جن اداروں میں اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں انہیں اداروں کو گالیاں بھی دیتے ہیں ،ْان کا اپنی تقریر میں مخصوص انداز میں اشارہ آرمی چیف کی جانب تھا۔