ٹرمپ نے تنقید کرنے پر امریکی ٹی وی چینلز بند کرنے کی دھمکی دے دی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:39

ٹرمپ نے تنقید کرنے پر امریکی ٹی وی چینلز بند کرنے کی دھمکی دے دی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرنے پر ملک میں چلنے والے ٹی وی چینلز بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ پر امریکی چینل کی جانب سے تنقید کا نشانا بنانے پر چینل کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نشریاتی اداروں سے غلط اور توڑ موڑ کر خبریں پھیلائی جارہی ہیں لہذا ان چینلز کے لائسنس کو ضرور چیلنج کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ عوام کے ساتھ بددیانتی کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے بیانات کی وجہ سے آئے دن تنقید کا سامنا رہتا ہے، نہ صرف عالمی رہنماؤں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کی زد میں رہتے ہیں بلکہ امریکی میڈیا بھی انہیں تنقید کا نشانا بناتا رہتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے چلائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک اجلاس کے دوران امریکی صدر کو 1960 سے لیکر اب تک ایٹمی اثاثوں میں ہونے والی مسلسل کمی کے بارے میں ا?گاہ کیا گیا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی اثاثوں میں 10 گنا اضافہ کا عندیہ دیا تھا تاہم امریکی صدر نے چینل کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :