امریکی صدر جوہری ہتھیاروں میں بے تحاشا اضافے کے خواہاں

امریکا کے پاس اب صرف 4 ہزار ایٹمی ہتھیار ہیں جو 60 کی دہائی میں 32 ہزار سے زیادہ تھے،نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:39

امریکی صدر جوہری ہتھیاروں میں بے تحاشا اضافے کے خواہاں
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی تباہی کے درپے ہو گئے۔ جوہری ہتھیاروں میں کئی گنا اضافے کی خواہش کر دی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے جولائی میں ایک میٹنگ کے دوران کہا تھا کہ امریکا کے پاس اتنے جوہری ہتھیار ہونے چاہیں، جتنے 60 کی دہائی میں تھے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے پاس اب صرف 4 ہزار ایٹمی ہتھیار ہیں جو 60 کی دہائی میں 32 ہزار سے زیادہ تھے۔ دوسری جانب امریکی صدر نے میڈیا رپورٹ کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ خبریں ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے سامنے اپنی اس تباہ کن خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :