قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبدالقوی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:44

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ملتان کی مقامی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پر معروف عالم دین مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ محمد پرویز خان کی عدالت میںہوئی،سماعت کے دوران عدالت نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک اس مقدمہ کا چالان مکمل نہیں کیا گیا جس پر تفتیشی نور اکبر نے عدالت کو بتایا کہ مقدے میں نامزد ملزم مفتی قوی پولیس سے تعاون نہیں کر رہا اور نہ ہی شامل تفتیش ہو رہا ہے۔

تفتیشی نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے ناقا بل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں جس پر عدالت نے کار روائی کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :