جس نے جب بھی مارشل لا کی حمایت کی، غلط کام کیا، خواجہ سعد رفیق

ایٹمی دھماکوں کے بعد نوازشریف عالمی سامراج کیلئے ناقابل قبول بن چکے ،پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے جڑا ہوا ہے، جمہوریت کا تحفظ پارلیمنٹ، عدلیہ، فوج، بیور وکریسی اور میڈیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وفاقی وزیر ریلوے کا ٹوئٹر پیغام

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جس نے جب بھی مارشل لا کی حمایت کی، غلط کام کیا، پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے جڑا ہوا ہے، جمہوریت کا تحفظ پارلیمنٹ، عدلیہ، فوج، بیور وکریسی اور میڈیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مارشل کی مخالفت تو کرتی ہیں مگر اپنی صفیں منظم نہیں کرتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تحفظ پارلیمنٹ، عدلیہ، فوج، بیور وکریسی اور میڈیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا قومی اداروں کا باہمی اعتماد ہی ملکی سالمیت اور ترقی کی ضمانت ہے، ایک دوسرے کونیچا دکھانے کی کوشیں بالآخر ملک کو نیچا لے جاتی ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم سب نے غلطیوں سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے، سب کوملکر پاکستان کومضبوط بنانا ہوگا۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر 1999 تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، ایٹمی دھماکوں کے بعد نوازشریف عالمی سامراج کے لئے ناقابل قبول بن چکے تھے۔