Live Updates

کے پی کے میں اپنی ناکامی چھپانے کیلئے عمران خان میٹرو ٹرین کی مخالفت کر رہے ہیں، آزاد علی تبسم

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:20

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ کے پی کے میں اپنی حکومت کی بدترین ناکامی کو چھپانے کیلئے عمران خان اورنج لائن میٹروٹرین جیسے اہم منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں، 2013 ء میں پہلے عمران خان نے میٹروبس کی مخالفت کی پھر اس منصوبے کی عوامی افادیت کے پیش نظر اسے اپنانے کا اعلان کیا - کیونکہ پشاور کے لوگ پکار پکار کر میٹروبس منصوبے کا تقاضا کر رہے تھی- نیازی صاحب نے چار سال تک دھرنے دیئے ، ہڑتالیں کیں ، جلوس نکالے ، شہروں کو بند کیا لیکن پشاور کے عوام کے مطالبے پر کان نہ دھرے اور میٹروبس منصوبے کی ایک اینٹ نہ لگائی- ہم نے لاہور کے عوام کو اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے ذریعے باکفایت اور تیز رفتار سفری سہولتیں دینے کے منصوبے کا آغاز کیا تو نیازی صاحب نے اس پچ کو اکھاڑنے کا اقدام کیا - گزشتہ پونے دوسال سے منصوبے کے گیارہ مقامات پر کام رکا ہوا ہے اور انہوںنے اس منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے محنت کش، کسان، مزدور ، بیوہ ، یتیم ، طالب علم اور عام شہریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے - اب وہ 2018 ء کے انتخابات میں کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے - اگر پونے دو سال ضائع نہ ہوتے تو اورنج لائن میٹروٹرین کا یہ عظیم الشان منصوبہ مکمل ہوچکا ہوتا اور روزانہ لاکھوں افراد اس سے مستفید ہو رہے ہوتی- نیازی صاحب نے منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے ملک و قوم کا نقصان کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :