بیوی کو تشدد اور بال کاٹنے والے سنگدل شوہر پر ترس آگیا، جج نے مقدمے کا حکم دیا تو بیوی نے عدالت سے نرمی کی اپیل کر دی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:41

بیوی کو تشدد اور بال کاٹنے والے سنگدل شوہر پر ترس آگیا، جج نے مقدمے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بیوی کو تشدد اور سر کے بال کاٹنے والے سنگلدل شوہر پر ترس ‘ ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمے کا حکم دیا تو پروین نے عدالت سے نرمی کی اپیل کر دی۔ کہتی ہیں اور کچھ نہ کریں، صرف شوہر کو یہ حکم دیں کہ وہ اس پر تشدد نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے رہائشی غلام محمد نے سر پر دوپٹہ نہ لینے پر اپنی بیوی پروین بی بی کے بال کاٹ دیئے، بات صرف یہاں تک ہی ختم نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

غلام محمد نے پروین پر تشدد کیا اور کمرے میں بند کر دیا، پروین کی والدہ رضیہ بی بی کو اپنی بیٹی پر سسرال کے ظلم وستم کا علم ہوا تو اس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، ایڈیشنل سیشن جج اختر بھنگو کے حکم پر پولیس نے پروین کو سسرال سے برآمد کر لیا۔ خاتون نے عدالت کو ساس کے رویے اور شوہر کے تشدد سے آگاہ کیاایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو نے غلام محمد کیخلاف مقدمے کا حکم دیا تو پروین نے استدعا کی کہ اس نے شوہر کو معاف کیا۔ مقدمہ درج نہ کریں، صرف اسے منع کریں کہ وہ تشدد نہ کرے۔ بیوی کی رحم دلی پر شوہر کو بھی غلطی کا احساس ہو گیا اور اس نے معافی مانگ لی عدالت نے ہنجروال پولیس کو حکم دیا کہ غلام محمد نے دوبارہ اپنی بیوی پر تشدد کیا تو اس کیخلاف فوری کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :