لاہورہائیکورٹ: ’ ب‘‘ فارم جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین نادرا کو نوٹس جاری

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:12

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) لاہورہائیکورٹ نے نادراکی جانب سے’’ ب‘‘ فارم جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے حسن خان کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزارندیم کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ بچوں کے داخلے کے لیے’’ ب ‘‘فارم اپلائی کیا جس پر 1975 کے یو ٹیلٹی بلز مانگے گئے وہ بھی فراہم کیے گئے تاہم نادرا کی جانب سے ب فارم جاری نہیں کیا جا رہا،درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ نادرا کے افسران دو لاکھ روپے رشوت مانگ رہے ہیں ، درخواست گزار نے کہا کہ ’’ ب‘‘ فارم وقت پر فراہم نہ کیے گئے تو بچوں کے تعلیمی کیریئر متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہذاعدالت نادرا حکام کو ب فارم جاری کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :