مسلم لیگ ن کی حکومت غلطی سے نہیں بلکہ جان بوجھ آئین پاکستان میں غیرمسلم قراردئیے گئے قادیانیوں کوفیوردے رہی ہے لیکن پاکستان کے کروڑوں عاشقان مصطفیؐایسی کسی بھی سازش کوناکام بنادیں گے جماعت اسلامی،تحفظ ناموس رسالتؐ کے قوانین میں کسی نقطے کی تبدیلی بھی برداشت نہیں کرے گی

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینٹرسراج الحق کی بحریہ ٹائون میں کارکنان سے گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینٹرسراج الحق نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت غلطی سے نہیں بلکہ جان بوجھ آئین پاکستان میں غیرمسلم قراردئیے گئے قادیانیوں کوفیوردے رہی ہے لیکن پاکستان کے کروڑوں عاشقان مصطفیؐایسی کسی بھی سازش کوناکام بنادیں گے جماعت اسلامی،تحفظ ناموس رسالتؐ کے قوانین میں کسی نقطے کی تبدیلی بھی برداشت نہیں کرے گی ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے ہنگامی دورے کے دوران راولپنڈی پہنچنے پربحریہ ٹائون میں کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ان کے ہمراہ امیرضلع شمس الرحمن سواتی ودیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔امیرجماعت نے اس موقع پر نائب امیرزون خالدمرزاکے بھائی کے قتل پر ان سے اظہارافسوس اوردعائے مغفرت بھی کی ۔

(جاری ہے)

سینٹرسراج الحق نے کہاکہ ظلم کے نظام میں عوام مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں ظلم کے خاتمے کیلئے نوجوان جماعت اسلامی کی جانب تیزی سے متوجہ ہورہے ہیں ہماری ترجیح اس ملک میں اسلامی نظام کا قیام ہے ،ہم نوجوانوں کوقومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے انھیں صوبائی او رقومی الیکشن کے امیداواران کے طورپرعوام کے سامنے پیش کررہے ہیں ،اس گلے سڑے کرپٹ نظام کوتبدیل کرنے کیلئے قوم کوبڑی جدوجہد کرنا ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ کارکنان عوامی رابطہ مہم کوتیزترکریں او رعوام کو جماعت اسلامی کا اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان ایجنڈاپہنچائیں۔انھوں نے کہاکہ کرپٹ مافیا کے خلاف ہماری جدوجہد کے ثمرات ظاہرہونا شروع ہوگئے ہیں کرپشن کا ایک بڑا بت زمین بوس ہوچکا ہے لیکن ہماری کرپشن فر ی پاکستان کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ ہراس کرپٹ اوربدعنوان کے خلاف ہے جس نے پاکستانی عوام کی دولت لوٹ کرباہرمنتقل کی ہے ہم کرپٹ مافیا کے ساتھ ساتھ قرضے لے کرمعاف کروانے والوں کوبھی قانون کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ کارکنان عام انتخابات کی تیاریوں کوتیزترکریں ہم اس ملک میں غربت اورجہالت کے مقابلے میں خوشحالی لاناچاہتے ہیں قوم کرپٹ مافیا پرنظررکھے وہ پارٹیاں بدل کرنئے نئے جھنڈے اٹھا کرپھرمومن اور صالح بن کرعوام کو دھوکہ دینے آجاتے ہیں لیکن ان چوروں کواقتدارکے ایوانوں کی بجائے جیلوں میں بھجوانے کاانتظام کریں تاکہ اسلامی ،خوشحال اور محفوظ پاکستان کی راہ ہموارہوسکے ۔