فیصل آباد میں نوجوان ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کی کوشش میں ٹانگوں سے ہاتھ دھو بیٹھا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:14

فیصل آباد میں نوجوان ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کی کوشش میں ٹانگوں سے ..
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اکتوبر۔2017ء) فیصل آباد میں نوجوان ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کی کوشش میں ٹانگوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقے اسلام پورہ کا رہائشی شاہد حسین ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک اس کا پاوں پھسل گیا اور وہ ریلوے لائن پر گرگیا، اسی دوران ٹرین آگئی جس کے باعث شاہد کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں، واقعے کے بعد نوجوان کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا جہاں شاہد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

حادثے میں شاہد کی زندگی تو بچ گئی لیکن ہمیشہ کے لیے معذور ہوگیا۔ایک رپورٹ کے مطابق مارچ 2014 سے ستمبر 2016 تک سیلفی لیتے ہوئے 127 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے سب سے زیادہ 76 ہلاکتیں بھارت میں ہوئیں۔ امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 2014 کے دوران ملک بھر میں 33 ہزار افراد ڈرائیونگ کے دوران سیلفی لیتے ہوئے زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ خطرناک سیلفی لینے کے شوق میں چار سال میں پاکستان سمیت دنیابھر میں 170 افراد ہلاک ہو چکے۔

متعلقہ عنوان :