گورنر سندھ محمد زبیر سے آڈیٹر جنرل پاکستان کی ملاقا ت
جاری منصوبوں ، سرکاری اداروں کے مالی انتظام ، سرکاری ملازمین کو سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے گورنر کو اپنے ادارہ کی ذمہ داریوں،فرائض ،کامیابیوں اور اہداف کی بارے میں بریفنگ دی اداروں کی کارکردگی کو موثر بنایاجائے ،گورنر کی ہدایت/ زیر التواء آڈٹ رپورٹس کے لئے سب کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ،آڈیٹر جنرل
جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:55
(جاری ہے)
ملاقات میں جاری منصوبوں ، سرکاری اداروں کے مالی انتظام ، سرکاری ملازمین کو سہولیات کی فراہمی سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے گورنر سندھ کو اپنے ادارہ کی ذمہ داریوں،فرائض ،کامیابیوں اور اہداف کی بارے میں تفصیلی بھی بریفنگ دی ۔گورنر سندھ نے کہا کہ سرکاری اکاؤنٹس اور ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کے ضمن میں آڈیٹر جنرل کا کردار اہم ہے،ترقیاتی منصوبوں اور ان کے لئے مختص رقوم میں مسلسل اضافہ سے آڈیٹر جنرل کے دفتر کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے، ادارہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن اور دیگر واجبات کے نظام کی کمپیوٹرائزیشن احسن اقدام ہے ۔ گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی جلد از ادائیگی کے لئے مزید اقدامات اورآڈٹ کے مختلف مراحل کے بارے میں سرکاری محکموں کو مسلسل آگاہی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ آڈٹ کے دوران سامنے آنے والی بے قاعدگیوں کا ازالہ کر کے اداروں کی کارکردگی کو موثر بنایا جاسکتاہے جبکہ مالی سال کے اختتام کے بعد جلد از جلد آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ افسران کو اپنے شعبہ میں ہونے والی تبدیلیوں اور پیش رفت کے بارے میں مسلسل آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ترقیاتی منصوبے میں تیزی سے جاری ہیںجبکہ وفاق کے تعاون سے بھی میگا پروجیکٹس پر کا م تکمیل آخری مراحل میں ہے، عوامی ترقیاتی منصوبے کی افادیت کے ساتھ ساتھ فنڈز کا درست سمت استعمال بھی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے حکومت کا بازو ہوتے ہیں ان کے استعمال کے لئے قوانین وضح کئے گئے ہیں ، ذمہ داریوں کے تعین کا بھی واضح انتظام ہے ، عوامی فنڈز کے استعمال کے لئے ادارے متحرک کردار ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی فنڈز کی جانچ پڑتال کے کام کے لئے اداروں کا موئثر کردار اس کی اہمیت کو مزید فوقیت فراہم کرتا ہے جس سے اداروں پر عوامی اعتماد بھی یقینی ہے ۔ملاقات میں آڈیٹر جنرل نے گورنر سندھ کو بتایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گذشتہ مالی سال کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ برسوںسے التواء میں پڑی ہوئی آڈٹ رپورٹس کو جلد از جلد نمٹا نے کے لئے 6 سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جلد تمام اسٹیک ہولڈرز کی آگاہی کے لئے ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ افسران کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے کیونکہ آڈٹ کے نظام میں ان کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.