کوہلی کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دنیا کا دوسرا بلے باز بننے کیلئے مزید 38 رنز درکار

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:57

حیدرآباد دکن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق سری لنکن بلے باز تلکارتنے دلشان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 38 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کوہلی (آج) جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے، اگر وہ کامیاب ہو گئے تو وہ زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے برینڈن میک کولم کے بعد دنیا کے دوسرے بلے باز بن جائیں گے، دلشان نے 1889 جبکہ کوہلی نے 1852 رنز بنا رکھے ہیں، میک کولم 2140 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :