پنجاب حکومت کا ختم نبوتﷺ کے معاملے پر دینی جماعتوں کا احتجاج ہر صورت روکنے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:43

پنجاب حکومت کا ختم نبوتﷺ کے معاملے پر دینی جماعتوں کا احتجاج ہر صورت ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء) پنجاب حکومت نے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر دینی جماعتوں کا احتجاج ہر صورت روکنے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء کے قادیانیوں سے متعلق بیان اور ختم نبوتﷺ کے معاملے پر دینی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی کال دیے جانے کے بعد پنجاب حکومت ایکشن میں آگئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر دینی جماعتوں کا احتجاج ہر صورت روکنے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد دینی جماعتوں کی قیادت اور کارکنوں کے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ احتجاج کو روکا جا سکے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :