انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس نے تنازعات بھلا کر شادی کی تیاریاں شروع کردیں

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:19

انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس نے تنازعات بھلا کر شادی کی تیاریاں شروع ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) آدھی رات کو جھگڑے کی وجہ سے جیل جانے والے انگلش آل رانڈر بین اسٹوکس نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز کے دوران انھوں نے برسٹل میں نائٹ کلب کے سامنے کسی شخص سے مارپیٹ کی تھی، اس پرانھیں رات جیل میں گزارنا پڑی اور اسی جرم کی پاداش میں وہ ایشز اسکواڈ سے بھی باہر ہوگئے۔اب اسٹوکس نے ساری باتوں کو بھلاتے ہوئے اپنی توجہ شادی پر مرکوز کرلی ہے، وہ ویک اینڈ پر اپنی منگیتر کلیری ریٹ کلف سے شادی کرنے والے ہیں، دونوں کی منگنی2013 میں ہوئی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :