عراق ‘ دارالحکومت بغداد میں ایک کیفے میں خودکش حملہ ‘ 11 افراد ہلاک ‘ 15 زخمی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:24

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کیفے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آٰور نے صوبہ انبار کے مغربی شہریت میں اس وقت ایک کیفے میں گھس کر خودکش حملہ آور نے دھماکہ کر ڈالا جب بڑی تعداد میں لوگ کیفے میں موجود تھے دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ ۔