سارہ علی خان کی اپنی ڈیبیو فلم کیلئے پہلی جھلک جاری

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:30

سارہ علی خان کی اپنی ڈیبیو فلم کیلئے پہلی جھلک جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) سیف علی خان کی صاحبزادی اپنی پہلی فلم کیلئے کافی پرجوش ہیں، وہ فلم کیدار ناتھ کے ذریعے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ کیدار ناتھ رومینٹک لو سٹوری ہے جس میں سارہ کے مدمقابل کردار سوشانت سنگھ ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کیلئے اپنی پہلی جھلک میں سارہ ایک گھوڑے کی کمر پر سوار ہیں اورانہوں نے اپنے ہاتھ میں چھتری پکڑ رکھی ہے۔ ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ان شکل اور اس فلم کیلئے دی گئی لک ان کی والدہ سے ملتی ہے۔فلم کی شوٹنگ ہمالیہ میں کی گئی ہے۔ فلم کو مایہ ناز ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کی رہنمائی بھی حاصل ہے۔۔

متعلقہ عنوان :