ْمعروف فلم پروڈیوسر ہاروی وائن سٹین پر جنسی ہراساں کے الزامات ، آسکر کا ہنگامی اجلاس طلب

وائن سٹین پر جنسی ہراسگی کے الزامات 'ناخوشگوار ہیں ، اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:30

ْمعروف فلم پروڈیوسر ہاروی وائن سٹین پر جنسی ہراساں کے الزامات ، آسکر ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) معروف فلم پروڈیوسر ہاروی وائن سٹین پر لگنے والے جنسی ہراس کے الزامات کے بعد مستقبل میں ان کے کردار کے بارے میں آسکر کے میزبان ان سے ہنگامی مذاکرات کریں گے۔اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کا کہنا ہے کہ وائن سٹین پر جنسی ہراسگی کے الزامات 'ناخوشگوار' ہیں۔برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس یا بافٹا نے پہلے ہی ہاروی کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

وائن سٹین نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔دوسری جانب نیو یارک پولیس نے بتایا ہے کہ وہ ہاروی وائن سٹین پر لگنے والے الزامات کے تناظر میں ان تمام خواتین سے انفرادی طور پر ملاقات کرنا چاہتی ہے جنھوں نے 2004 سے ہاروی کے ساتھ وقت گزارا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک پولیس نے اس بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔امریکہ کی اکیڈمی کا کہنا ہے کہ وہ وائن سٹین پر لگنے والے الزامات اور ان پر اکیڈمی کے ممکنہ ایکشن پر غور کرنے کے لیے ہفتے کو اجلاس بلائے گی۔

امریکہ کی آسکر اکیڈمی کا کہنا ہے کہ وہ وائن سٹین پر لگنے والے الزامات اور ان پر اکیڈمی کے ممکنہ ایکشن پر غور کرنے کے لیے سنیچر کو اجلاس بلائے گی۔امریکی اکیڈمی وائن سٹین کی بطور پیشکار بنائی ہوئی فلموں کو 81 سے زیادہ آسکر ایوارڈز دے چکی ہے۔کئی معروف اداکارائیں جن میں اینجلینا جولی اور گیونتھ پالٹرو بھی شامل ہیں سامنے آئی ہیں اور انھوں نے وائن سٹین پر جنسی حملے یا ہراساں کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔برطانوی اداکارہ اور ماڈل کارا ڈیلووین نے وائن سٹین پر نامناسب برتاو کے تازہ الزامات عائد کیے ہیں۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ہاروی وائن سٹین نے اس وقت ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی جب وہ ہوٹل کے کمرے سے جانے والی تھیں۔۔

متعلقہ عنوان :