ماریا شرا پووا تیانجن اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:41

ماریا شرا پووا تیانجن اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل
تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں سابق عالمی نمبر ایک روس کی ماریا شراپووا نے پولینڈ کی میگڈا لینیٹ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا سکور 7-5 اور 6-3 رہا۔۔