فیفا کی جانب سے پاکستان کی معطلی کے حکم نے نوجوان فٹ بالرز، کوچز اور منتظمین کو سخت مایوس کر دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:05

فیفا کی جانب سے پاکستان کی معطلی کے حکم نے نوجوان فٹ بالرز، کوچز اور ..
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) فیفا کی جانب سے پاکستان کی معطلی کے حکم نے نوجوان فٹ بالرز، کوچز اور منتظمین کو سخت مایوس کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوںنے کہاکہ فٹ بال رینکنگ پہلے ہی 200 ویں نمبر پر پہنچ چکی ہے ، اب رہی سہی کسر یہ معطلی نکال دے گی ۔لاہور کے ماڈل ٹائون کی اکیڈمی میں فٹ بال کھیلنے کیلئے ہر عمر کے فٹ بالرز آتے ہیں تاہم پاکستان کی معطلی کی وجہ سے اب مایوس ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں علم نہیں کہ یہ معطلی کب تک رہے گی اور ان کی عالمی سطح پر شناخت بنانے کی خواہش کب پوری ہو گی ۔پاکستان فٹ بال کی سرگرمیاں باہمی لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے پہلے ہی اڑھائی برس سے تعطل کا شکار تھیں ،اب جو کھلاڑی اور ریفریز انفرادی طور پر بیرون ملک جارہے تھے وہ پابندی کا شکار ہو گئے ہیں۔کھلاڑی، کوچز اور منتظمین ، سب کی ایک ہی آواز ایک ہی مطالبہ ہے کہ پاکستان فٹ بال کے مسائل مہینوں، برسوں یا ہفتوں میں نہیں دنوں میں حل کئے جائیں تاکہ معطلی ختم ہو اور فٹ بالرز کی مایوسی ختم ہو۔۔

متعلقہ عنوان :