فیفا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کروائے، سلیم چوہدری

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:05

فیفا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کروائے، سلیم چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری نے فیفا کے اقدام کو درست سمت میں صحیح فیصلہ قرار دیا ہے، جس سے فٹ بال کے موجود مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں فیفا ایک غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دے کر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن کروائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دو سال سے فٹ بال کے کھیل کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے اور نہ کوئی کھلاڑی اور ٹیم باہر جا رہی اور نہ ہی کوئی ایونٹ ہو رہا ہے، جس کا سارا نقصان کھلاڑیوں کا ہورہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی اب پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مسائل حل ہو جائیں گے ۔۔

متعلقہ عنوان :