صاف گو ہوں اور اسی طرح کے لوگوں کو پسند کرتی ہوں، حریم فاروق

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:48

صاف گو ہوں اور اسی طرح کے لوگوں کو پسند کرتی ہوں، حریم فاروق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ صاف گو ہوں اور اسی طرح کے لوگوں کو پسند کرتی ہوں میں نے کبھی کسی سے حسد نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے دوستوں کی ترقی کیلئے دعا گو رہتی ہوںتجربات سے ہی انسان سیکھتا ہے پروڈیوسر کے طور پر فلم جانان کی بیرون ممالک میں شاندار کامیابی نے میرے حوصلے بڑھا دیئے تھے میں اپنی نئی فلم ’’پرچی ‘‘کی تیاریاں جاری ہیں جس کو دیکھ کر شائقین ضرور متاثر ہوں گے اداکارہ نے کہا کہ خود احتسابی کی قائل ہوں جس سے میری پرفارمنس میں روزبروز بہتری آ رہی ہے خود کو فن کی طالبہ سمجھتی ہوں اور جہاں سے بھی کچھ سیکھنے کو ملے اسے اپنا لیتی ہوں۔۔