سعودی عرب، چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو ترقی و فروغ دینے کے لئے 4 ارب ریال کا فنڈ قائم

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:51

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کی حکومت نے چھوٹے اور درمیانے کاروبار (ایس ایم ایز)کو ترقی وفروغ دینے کے لئی4 ارب ریال (1.07بلین ڈالر)کا فنڈ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودیمالیاتی ادارے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ(پی آئی ایف)کے مطابق اس خصوصی فنڈ کو فنڈز آف فنڈ کا نام دیا گیا ہے جس سے ایس ایم ایز کو سرمائے تک رسائی دی جائے گی۔سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف)کے مطابق فنڈز آف فنڈ سے 2600 ملازمتیں پیدا ہوں گی اور 2020 تک قومی شرح نمو میں 400 ملین ریال داخل ہو سکیں گے جبکہ 2027 تک اس فنڈ کے ذریعی58 ہزار ملازمتیں فراہم کر کے جی ڈی پی میں 8.6ارب ریال داخل کئے جا سکیں گے۔انھوں نے بتایا کہ اس فنڈ کو آرامکو کے پانچ فیصد حصص کی فروخت سے بھرا جائے گا۔۔