حکومت آزاد کشمیر تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ضروریات زندگی کی بنیادی سہولتیں مہیا کر نے کیلئے پر عزم ہے، راجہ محمد نثار خان

ایک جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے میرٹ کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے باقاعدہ اصول وضع کیئے گئے ہیں، قائم مقام وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:53

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) آزاد جموں کشمیر کے قائمقام وزیر عظم راجہ محمد نثار خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ضروریات زندگی کی بنیادی سہولتیں مہیا کر نے کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں ایک جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے میرٹ کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے باقاعدہ اصول وضع کیئے گئے ہیں ۔

سیز فائیر لائن پر آباد لوگوں کو ترجیحی بنیادوںپر صحت اور ایمرجنسی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔راولاکوٹ شہر سے اڈوں کی منتقلی انتظامیہ کا احسن اقدام ہے۔جس پر عملدآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔وہ آج یہاں سرکٹ ہائوس میں مختلف علاقوںسے آئے ہوئے عوامی وفود اور جماعتی عہدداروںسے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

جہنوں نے قائممقام وزیراعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقعہ پر محکمہ برقیات کے آفیسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز ، ایس ایس پی پونچھ یاسین بیگ ، اسسٹنٹ کمشنر عباسپور و ہجیر ہ اور ڈی ایس پی عامر نوابی بھی ہمہ وقت موجود رہے اور عوامی شکایات کے حوالے سے قائمقام وزیرعظم کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار اعجاز یوسف کی قیادت میں جماعتی عہدیداران اور یوتھ لیگ کے نوجوانو ںنے قائمقام وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات کی اور علاقائی مسائل ، سیاسی امور اوربلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا راجہ محمدنثار نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت راجہ فاروق حید ر کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہے اور وسائل کی کمی کے باوجو د انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے متیالمرہ کے وفد کو تفصیلاً سنا اور ان کے اس مطالبے سے اصولی طور پر اتفاق کیا کہ طویل مسافت کے تمام اڈے شہر سے باہر جنر ل بس سٹینڈ پر منتقل ہونے چاہیں تاہم مضافاتی علاقوں اور قرب و جوار کے اڈاہ جات شہر کے قریب رہیں انہو ں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدائت کی کہ اس معاملہ میں انتظامی و دیگر امور کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار جنر ل بس سٹینڈ کو چالو کرنے کے اقدامات کر ے عباسپور سے آئے ہوئے وفد کے تحصیل ہیڈ کوارٹر کے مطالبے کو جائز مانتے ہوئے قائمقام وزیر اعظم نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر کا ٹنڈر ہو چکا ہے تاہم فوری طور پر وہاں گائینی کے سہولیات ، ایمر جنسی سروس اور زخمیوں کی طبی امداد کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے ۔

چائے ادویات ، طبی عملہ اور دیگر سہولیات باقی جگہوں سے منتقل ہی کیوں نہ کر نا پڑہیں انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ و ہ ان کے جملہ مطالبات وزیر اعظم تک پہجائیں گے اور اس ماہ کے آخر تک خود بھی عباسپور کا دورہ کر یں گے انہوں نے کہا کہ سیز فائیر لائن کے آبادی کو ایمر جنسی سروس مہیا کر نا ترجیحات کا حصہ ہے اور اس پر اعملدارآمد کو یقینی بنایا جائے گا قائمقام وزیر اعظم نے سنگولہ اور سٹی راولاکوٹ کے وفود کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور وزیراعظم آزاد کشمیر دورہ پونچھ کے دوران کارکنان کی جملہ شکایات کا ازلہ کریں گے قائمقام وزیر اعظم نے متعلقہ محکمہ جات اور مقامی انتظامیہ کو موقع پر ہدایات دیں اور وفود کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل حل ہو نگے گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر جب راولاکوٹ پہنچے تو ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ محکمہ بر قیات کے ملازمین اپنی کار کردگی کو بڑھائیں تاکہ مستقبل کے اہداف حاصل کئے جا سکیں ملازمین کی بہتر کار کردگی ہی انہیں ملازمتوں سے بچا سکتی ہے جہاں نقصا ن کم کرنے کی غرض سے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ملازمین کی جانیں محفوظ رہیں اور بلا خوف خطر لائینوں پر کام ہو سکے وہ اپنے دورہ کے پہلے روز راولاکوٹ کے مقام پر محکمہ بر قیات کی اعلی سطحی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر حکومت کے سیکرٹری بر قیات عابد اعوان نے محکمہ بر قیات کی کارکردگی پر بریفنگ دی ایکسیئن برقیات راولاکوٹ نے اپنے سب ڈویژن کے کار کردگی کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات بتائیں قائمقام وزیر اعظم نے کہا کہ محکمہ برقیات کے ملازمین اپنی ذمہ داریاں فرض شناسی سے انجام دیں تاکہ عوام کا محکمہ پر اعتماد بحال ہو سکے انہوں نے کہا کہ ہم نے ملازمین کو بچانے کیلئے ایک سال تک پرائیوٹائیزیشن سے اس لئے بچایا ہے کہ ملازمین شب وروز محنت کر یں اور محکمانہ امور کی انجام دہی پروفیشنل ذمہ داریاں پوری کر نے میں اپنا کردار ادا کریں جس سے محکمہ کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے تنخواہوں کے پیکچ کے حوالے سے قائمقام وزیراعظم نے کہا کہ اس پر کام ہو چکا ہے ہم ملازمین کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔

۔۔۔۔۔ر اٹھور

متعلقہ عنوان :