فیصل آباد،سب ڈویژن لالیاں کا لائن سپر نٹنڈنٹ 15 ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:08

فیصل آباد،سب ڈویژن لالیاں کا لائن سپر نٹنڈنٹ 15 ہزار رشوت  لیتے ہوئے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)سب ڈویژن لالیاں کا لائن سپر نٹنڈنٹ رشوت 15ہزار روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، لالیاں ضلع چنیوٹ کے رہائشی اللہ دتہ ولد خاں محمد نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سید امام علی زیدی کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی زمین پر نصب ٹیوب ویل کے لئے لالیاں فیسکو آفس میں بجلی کے میٹر کنکشن کے لئے درخواست گزاری کہ فیسکو لائن سپر نٹنڈنٹ ظل حسن نے مجھ سے 25ہزار وصول کئے جس کے بعد کام مکمل کر نے کے لئے مزید 20ہزار کا مطالبہ کیا ایف آئی اے نے سپرنٹنڈنٹ ظل حسن کو 15ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایف آئی اے سب انسپکٹر تیمور حیدر نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔