فرنٹیئر کور بلوچستان صوبہ بھر میں تعلیم، صحت اور کھیلوں کے فروغ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، آئی جی ایف سی

باکسر محمد وسیم جیسے نوجوان کھلاڑی ہمارا قیمتی سرمایہ اور صوبے کی دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان میں پہچان ، میجر جنرل ندیم احمد انجم

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:09

فرنٹیئر کور بلوچستان صوبہ بھر میں تعلیم، صحت اور کھیلوں کے فروغ کے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ فرنٹیئر کور بلوچستان صوبہ بھر میں تعلیم، صحت اور کھیلوں کے فروغ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے باکسر محمد وسیم جیسے نوجوان کھلاڑی ہمارا قیمتی سرمایہ اور صوبے کی دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان میں پہچان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسرمحمد وسیم کو اپنے دفتر میں عالمی سطح پر ملک اور بلوچستان کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے اس کی صلاحیتوں انتھک محنت اور شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ باکسر محمد وسیم نے انتھک محنت اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آج دنیا بھر میں پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کر کے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے کیونکہ بلوچستان میں کھیل سمیت تمام شعبوں میں کام کرنے والے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں صرف انہیں مواقع اور وسائل فراہم کئے جائیں تو وہ اپنی صلاحیتوں کا ہر شعبے میں لوہا منواسکتے ہیں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نے باکسر محمد وسیم کو ان کی شاندار کامیابیوں پر 5 لاکھ روپے کی رقم دی