یل ڈی اے کے شعبہ نجی ہائوسنگ سکیم ،شعبہ غیر قانونی تعمیرات سمیت مختلف ٹیموں کی کارروائی

پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی میں پارک سائٹ پر تعمیر غیر قانونی کمروں کو مسمار کر دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:12

یل ڈی اے کے شعبہ نجی ہائوسنگ سکیم ،شعبہ غیر قانونی تعمیرات سمیت مختلف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)ایل ڈی اے کے شعبہ نجی ہائوسنگ سکیم ،شعبہ غیر قانونی تعمیرات سمیت مختلف ٹیموں نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی میں پارک سائٹ پر تعمیر غیر قانونی کمروں کو مسمار کر دیا گیاایل ڈی اے کی جانب سے پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں پارک سائٹ میں غیر قانونی کمروں کو مسمار کر کے زمیں واگزار کروا لی حکام نے بھاری مشیزی سے کمروں کی دیوایں گرا دی ہیں اور بنیادیں اکھاڑ دیں ، مزامحمت سے نمٹنے کے لئے آپریشن کے دوران انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس کی نفری موجود تھی آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم ظفر اوراسٹیٹ افسر محمد عادل نے کی علاوہ ازیں ایل ڈی اے نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے جوہر ٹائون میں واقع 214 ایف میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی عمارت کو مسمار کر دیا جس کے بارے میں ایل ڈی اے کاکہنا ہے کہ یہ عمارت بغیر نقشے کے تیار کی جا رہی تھی ایل ڈی اے کی ٹیم نے آپریشن کے دوران زیر تعمیر مکان کی بنیادیں بھی اکھاڑ پھینکیں جبکہ ایل ڈی اے کی جانب سے شہر میں واقع مختلف نرسیوں کو بھی مسمار کر دیاگیا جن کے بارے میں ایل ڈی اے کا کہنا ہے یہ نرسیاں ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ کا باعث بن رہی تھیں۔