Live Updates

عمران خان اپنے صوبے کے پی کے میں ڈینگی کو نہ ختم کر سکے وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گی:محمد اشرف بھٹی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی این اے 129کے رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے صوبے کے پی کے میں ڈینگی کو نہ ختم کر سکے وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گی ان کے صوبے میں ڈینگی سے ہلاکتیں ہو رہی تھیں اور وہ پہاڑیوں پر ٹھنڈے موسم کا نظارہ لے رہے تھے جب بھی ان کے صوبے کے عوام پر مشکلات آتی ہیںتو وہ کبھی لندن میں اپنی طلاق یافتہ بیوی کے پاس چلے جاتے ہیں تو کبھی بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دوسری جماعتوں کو اکھٹا کرکے انہوں نے پی ٹی آئی کے اندر عملی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے اور تمام لوٹوں اور مفاد پرستوں کو پی ٹی آئی کا پلیٹ فارم مہیا کرکے ایک’’ نیا پاکستان‘‘ بنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی تو عمران خان کو ایک صوبے کی حکومت ملی ہے تو ان کا یہ حال ہے اگر خدانخواستہ انہیں پورے پاکستان میں حکمرانی کرنے کا موقع مل گیا تو پھر پاکستانی سوچیں کہ وہ ان کے ساتھ کیا سلوک کریں گے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے اندر جو لوٹوں کا جمعہ بازار اکھٹا کررکھا ہے وہ بھی قوم کے ساتھ کیا کرے گا ۔

انہوںنے کہا کہ ان کی جماعت میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہے کہ جس کی عوام کے اندر کوئی ساکھ ہو ان کے تمام کے تما م عہدے دار دوسری جماعتوں کے مراعات یافتہ عہدے دار ہیں اور ایسے لوگ ہیں کہ جن کا ماضی داغدار ہے اور ان پر کرپشن اور لوٹ مارجیسے سنگین الزامات بھی ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات