لاہور: نادرا دفاتر سی19 روز کے دوران شہریوں کو کوئی ڈومیسائل جاری نہ ہو سکا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نادرا دفاتر سے گزشتہ 19 روز کے دوران شہریوں کو کوئی ڈومیسائل جاری نہ ہو سکا بتایاگیا ہے کہ نادرا دفاتر میں 23 ستمبر کو آخری ڈومیسائل جاری کئے تھے جبکہ 24 ستمبر سے لیکر آج تک کسی ڈومیسائل کا اجرا نہ ہو سکا جس کی وجہ سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے نادرا دفاتر میں ڈومیسائل کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کالجوں و یونیورسٹیوں میں داخلوں سمیت ملازمتوں کے حصول کیلئے ڈومیسائل کی فراہمی کو لازمی قرار دے چکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو اس سلسلے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر ڈومیسائل کا اجراء کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :