لاہور: بھتہ کے وصول کیلئے دھمکی آمیز کالوں کا سلسلہ بدستور جاری

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھتہ کے وصول کیلئے دھمکی آمیز کالوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے بتایاگیا ہے کہ اسی قسم کی ایک کال لال پل کے رہائشی ناصر شیخ شیر خان کو بھی وصول ہوئی ہے ناصر شیخ شیر خان کے مطابق بھتہ کیلئے کال کرنے والے نامعلوم شخص نے اس سے پچاس لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے بھتہ نہ پہنچایا تو اسے اور اس کے بچوں کو قتل کر دیا جائیگا ناصر شیخ شیر خان جو آٹو رکشوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اسے تین مرتبہ دھمکی آمیز کالیں آ چکی ہیں اور اس نے پانچ ماہ قبل وصول کی جانے والی کال کیخلاف تھانہ غازی آباد میں باقاعدہ مقدمہ درج کروا رکھا ہے یہاں تک کے نامعلوم افراد کی جانب سے اس کے دفتر پر فائرنگ بھی ہو چکی ہے تاہم اس فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاجر ناصر شیخ شیر خان کا کہنا تھا کہ اسے آخری وصول ہونے والی کال افغانستان بارڈر کے قریبی علاقہ سے وصول ہوئی ہے کال کرنے والے شخص نے اپنا تعارف تحریک طالبان کے حوالے سے کروایا تھا اور کہا تھا کہ جب تمام پٹھان اسے بھتہ دینے وہاں آتے ہیں تو تم بھتہ کیوں نہیں دیتے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :