شنگھائی اوپن ٹینس ،ٹرائوسکی اور راجر فیڈرر کی جیت

آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے ناکامی سے تنگ آکر کھلاڑی نے کورٹ میں اپنا ریکٹ توڑ ڈالا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:15

شنگھائی اوپن ٹینس ،ٹرائوسکی اور راجر فیڈرر کی جیت
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) شنگھائی اوپن ٹینس میں وکٹر ٹرا ئوسکی اور راجر فیڈرر نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔ ناکامی پر مایوس آسٹریا کے ڈومنیک تھیم نے ریکٹ ہی توڑ ڈالا ۔ ٹینس سٹارز نے شنگھائی اوپن میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے رانڈ میں سربیا کے وکٹر ٹراسکی کی جیت نے شائقین کو محظوظ کیا ۔ انہوں نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریا کے ڈومنیک تھیم کو 1-2 سے ہرایا ۔ ناکامی پر مایوس ڈومنیک تھیم نے اپنا ریکٹ ہی توڑ ڈالا ۔ ایک اور میچ میں راجر فیڈرر نے میدان مار لیا ۔ سوئس سٹار نے ارجنٹائن کے ڈیاگو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔۔

متعلقہ عنوان :