لاہور،علامہ اقبال میڈیکل کالج کی تزہین و آرائش کے سلسلے میں کالج کے سٹاف نے قیمتی کتابوں کو محفوظ جگہ پر رکھنے کی بجائے کھلے آسمان تلے پھینک دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال میڈیکل کالج کی تزہین و آرائش کے سلسلے میں کالج کے سٹاف نے کالج لائبریری میں موجو د ہزاروں قیمتی کتابوں کو محفوظ جگہ پر رکھنے کی بجائے لائبریری کے باہر کھلے آسمان تلے پھینک دیا ہے اس سلسلے میں جب کالج انتظامیہ سے رابطہ کیاگیا تو کالج انتظامیہ نے لاعلمی کااظہار کیا جبکہ دوسری طرف کالج کے طلباء وطالبات سمیت فیکلٹی سٹاف نے کالج سٹاف کے اس اقدام پر شدید ردعمل کااظہار کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سٹا ف نے ان قیمتی کتابوں کو جس طریقے سے کھلے آسمان تلے گردو غبار کے سپرد کر دیا ہے اس طریقے سے ان قیمتی کتابوں کے ضائع ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :