لاہور،پنجاب یونیورسٹی میں رہنے والے طلباء وطالبات کے ذاتی کوائف کے تبادلے کے حوالے سے یونیورسٹی اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات اور بالخصوص یونیورسٹیوں کے ہوسٹلوں میں رہنے والے طلباء وطالبات کے ذاتی کوائف کے تبادلے کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی اور محکمہ نادرا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے معاہدے پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کی جانب سے دستخط کئے گئے معاہدے کے تحت پنجاب یونیورسٹی حکام کو یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات میں سے جن طلباء و طالبات کے کوائف کی ضرورت پڑے گی محکمہ نادرا ان طلباء وطالبات کے کوائف یونیورسٹی کو فراہم کریگا۔