لیاقت آباد میں پولیس کمانڈو ثناء کی لاش ملنے کا واقعہ خود کشی نہیں بلکہ قتل کا واقعہ ہے،پولیس

خاتون اہلکار کو شوہر نے قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، پولیس نے ملزم شوہر اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 8اکتوبر کوپولیس کمانڈو ثناء کی لاش ملنے کے واقعہ کو پولیس نے خودکشی کے بجائے قتل کی واردات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون اہلکار کو شوہر نے قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

لیاقت آباد میں پولیس کمانڈو ثناء کی لاش ملنے کا واقعہ خود کشی نہیں بلکہ قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق 27 سالہ ثنا ایس ایس یو کی اہلکار ہے۔ مقتولہ نے جہانزیب سے چند ماہ قبل ہی پسند شادی کی تھی۔ دوسری جانب مقتولہ کے سسر کا کہنا ہے کہ جہانزیب کی شادی کے چند دن بعد سے ہی اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔ ثتا کی خود کشی کے وقت وہ سوئے ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ قتل کے دفعات کے تحت درج کر کے جہانزیب اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :