پی سی بی نے پروٹیز کرکٹ بورڈ کو نومبر دسمبر میں ون ڈے ‘ ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کی تجویز بھجوا دی

دونوں بورڈز کے حکام میں آئندہ ہفتے ملاقات میں معاملات طے پانے کا امکان ہے ‘ ذرائع

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:33

پی سی بی نے پروٹیز کرکٹ بورڈ کو نومبر دسمبر میں ون ڈے ‘ ٹی ٹونٹی سیریز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نومبر دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کا خواہشمند ہے ، دونوں بورڈز کے حکام میں آئندہ ہفتے ملاقات میں معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ جنوبی افریقہ کی اولین گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ ملتوی ہونے پر پروٹیز ٹیم نومبر دسمبر میں فارغ ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نومبر دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے پروٹیز کرکٹ بورڈ کو تجویز بھجوا دی ہے۔ دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مجوزہ سیریز کے حوالے سے معاملات آئندہ ہفتے طے پانے کا امکان ہے۔ ۔