لاہور ہائیکورٹ، نادرا کی جانب سے ب فارم جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین نادرا کو نوٹس جاری، جواب طلب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے نادرا کی جانب سے ب فارم جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

حسن خان کی جانب سے دائر درخواست میں ان کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ بچوں کے داخلے کیے لیے ب فارم اپلائی کیا 1975 کے بل مانگے گئے وہ بھی فراہم کیے گئے لیکن نادرا کی جانب سے ب فارم جاری نہیں کیا جا رہا۔ درخواست میں یہ بھی کہاگیا کہ کہ نادرا کے افسران دو لاکھ روپے رشوت مانگ رہے ہیں۔ ب فارم وقت پر فراہم نہ کیے گئے تو بچوں کے تعلیمی کیریئر متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہٰذاعدالت نادرا حکام کو ب فارم جاری کرنے کا حکم دے۔