کوہاٹ گمبٹ پولیس نے مشہور منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کرلیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:04

کوہاٹ گمبٹ پولیس نے مشہور منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) کوہاٹ گمبٹ پولیس نے مشہور منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کرلیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کے احکامات کی روشنی میں انسداد منشیات کے حوالے سے جاری کریک ڈائون کے تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ گمبٹ نذر عباس نے مخبر کی نشاندہی پر پولیس نفری کے ہمراہ گزشتہ شب گمبٹ کے علاقہ حسن خیل میں منشیات فروشی کے اڈے پر اچانک چھاپہ مارا جہاں چرس فروخت کرنے کے مکروہ جرم کے ارتکاب میں ملوث ملزم عارف خان ولد فرید خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 3600گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے چرس سمیت حراست میں لئے گئے منشیات فروش کو تھانہ گمبٹ منتقل کردیا جہاں اسکے خلاف بھاری مقدار میں چرس رکھنے اور منشیات فروشی کے جرم میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ملزم کو بعد ازاں مقامی عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے فاضل جج کے حکم پر جیل بھیج دیا گیااور منشیات فروشی کے درج مقدمے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :