پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ، ہر صوبہ میں نمائندگی موجود ہے ، مہرین انور راجہ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:09

پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ، ہر صوبہ میں نمائندگی موجود ہے ، مہرین انور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی فیڈریشن کی علامت ہے ، ہر صوبہ میں اس جماعت کی نمائندگی موجود ہے ، آصف علی زرداری جس صوبے میں بھی جاتے ہیں وہاں کاپر تپاک استقبال کیا جاتا ہے ، ہر صوبے میں پیپلزپارٹی جڑیں مضبوط ہیں اور عوام اس جماعت سے محبت کرتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے درست کہا ہے کہ ہم نے خیبرپختون خواہ کو پہچان دی ، ہم نے خیبرپختون خواہ کو پہچان دے کر احسان نہیں کیا بلکہ یہ ان کا حق ہے ، خیبرپختون خواہ میں قائم حکومت یہاں کے عوام کی فلاح و بہود کے لئے کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی ملک کے لئے گراں قدر خدمات ہیں اور اس کے بعد بے نظیر بھٹو نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا اب آصف علی زرداری بے نظیر کاایجنڈا پورا کررہے ہیں، پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے خود کمزور ہیں