گورنر سندھ محمد زبیر کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے برادر نسبتی ڈاکٹر سید اسد رضا شاہ کے انتقال پر افسوس کااظہار

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:26

گورنر سندھ محمد زبیر کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے برادر نسبتی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے برادر نسبتی ڈاکٹر سید اسد رضا شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔#