پنجاب میں شہباز شریف ٹولے نے کرپشن او ر لوٹ مار کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ، عائشہ احد ملک

شہباز شریف صاحب ہر تقریر میں ایک ہی بات کہتے ہے کہ پنجاب میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہوئی ، پنجاب میں جتنے بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے کسی دوسرے صوبے میں نہیںہوئی ،بیان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:38

پنجاب میں شہباز شریف ٹولے نے کرپشن او ر لوٹ مار کے عالمی ریکارڈ قائم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) عائشہ احد ملک نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں شہباز شریف ٹولے نے کرپشن او ر لوٹ مار کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ، شہباز شریف صاحب ہر تقریر میں ایک ہی بات کہتے ہے کہ پنجاب میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہوئی میں کہتی ہوں کہ پنجاب میں جتنے بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے کسی دوسرے صوبے میں نہیںہوئی ، عائشہ احد ملک نے کہا کہ شہباز شریف کا بیٹا حمزہ شہباز اور انکا داماد سب سے بڑے کرپٹ ہے پنجاب کے عوام کو جواب دیں کہ ان کے بیٹے اور داماد کے پاس اربوں روپے کی جائیدادیں کہاں سے آئی،جلاوطنی سے لیکر اب تک شہباز شریف صاحب اور حمزہ شریف کے اثاثے چیک کیے جائے قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی آ جائیگا ، شہباز شریف صاحب بڑی بڑھکیں لگاتے ہے میرے کیس میں ہی انصاف کرے ، میں عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہی ہوں یہ گھر میں انصاف نہیں کر سکتے تو عوام کو کیا انصاف دلائیں گے ، عائشہ احد ملک نے کہا کہ یہ بڑے شیر بنتے پھر رہے ہے یہ تو آگے سے چوہے بھی نہیں نکلے ،پنجاب کے دھیلا شریف نے بڑے بڑے منصوبوں میں سے مال بنایا ہے نام نہاد ترقی اور خدمت کی آڑ میں غریبوں کے ٹیکسوں کے پیسوں کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں یہ عوام کی نہیں صرف اپنی خوشحالی چاہتے ہے ،میں انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی بلکہ ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہوں گی۔

(جاری ہے)

عائشہ احمد ملک نے کہا کہ ہمیں ٹرینیں اور پل نہیں چاہیے بلکہ ہسپتال اور سکول چاہیے سب سے بڑھ کر عوام کو بنیادی سہولتوںکے ساتھ صاف پینے کا صاف پانی چاہیے ۔