Live Updates

(ن) لیگ ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کرنے سے باز نہیں آ رہی ملک شدید مالی بحرانوں میں پھنس چکا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

ملکی ذخائرمیں خطر ناک حد تک کمی واقع ہو چکی ہے (ن) لیگ کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے ذیادہ قرضہ لیا ہے ،رہنماء تحریک انصاف

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ (ن) لیگ ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کرنے سے باز نہیں آ رہی ملک شدید مالی بحرانوں میں پھنس چکا ہے ملکی ذخائرمیں خطر ناک حد تک کمی واقع ہو چکی ہے (ن) لیگ کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے ذیادہ قرضہ لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ملکی تباہی کی برابر کی ذمہ دار ہے ، ترقی کے نام نہاد دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے نا اہل اور ناکام حکمرانوں نے ملکی معشیت کا جنازہ ہی نکال دیا ہے پھر بھی ڈھٹا ئی کے ساتھ اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے ، وہ اپنے انتخابی دفتر میں یوسی 60 کی خواتین کارکنان کے اعزاز منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کر رہی تھی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے این اے 120کے الیکشن میں زبر دست کارکردگی کا مظاہرہ کیا خواتین کارکنان نے میری کیمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا یوسی 60میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر کارکنان کو مبارک باد پیش کرتی ہوں این اے 120کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا مافیا کے ساتھ مقابلہ کیا تھا ، مرکز صوبے اور ضلعی حکومت میں (ن) لیگ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے کئی یونین کونسل جیتی ہے جس کی کامیابی کا سہرا کارکنوں کو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، موجودہ حکمرانوں کا آئندہ ٹھکانہ جیل ہوگا ، اس موقع پر ظہیر عباس کھو کھر، عائشہ ، روبینہ ، ذاہدہ، سمیعہ، سائرہ، سمیت بڑی تعداد میں خواتین کارکنا ن موجود تھی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات