پانی کی فراہمی وسیوریج سسٹم شہری سہولیات میں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہیں سی ڈی اے وایم سی آئی کی موجودہ انتظامیہ دارالخلافہ میں پانی کی فراہمی

وسیوریج سسٹم کا بہترین انتظام اورخامیاں کو دور کرنے کیلئے سرگرمِ عمل ہیں میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا جائزہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:40

پانی کی فراہمی وسیوریج سسٹم شہری سہولیات میں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم شہری سہولیات میں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہیں، میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی ای)کی موجودہ انتظامیہ ملک کے دارالخلافہ میں پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کے بہترین انتظام اورخامیاں کو دور کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

وہ جمعرات کو واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ کے متعلقہ اوردیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ دارالخلافہ میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی سہولیات میں اضافہ اور مرمت کے ترقیاتی منصوبے شہر کے مختلف مقامات پرجاری ہیں۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں کی نگرانی کے لیے موئثر نظام وضح کیا گیا ہے میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے مزید کہا۔

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی سہولیات کو بہتر بنانے اور مرمت کے کام کے لیے جاری منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں چائنا چوک نزد شہید ملت روڈ ایک ٹیوب ویل کی تنصیب ،کلورینیٹر کے علاوہ پمپ روم کی تعمیر ، سیکٹر I-14/2 اور I-14/3 میں واٹر سپلائی ڈسٹریبیوشن نظام ، سیکٹر F-11/1 میں بنیادی ضروریات کی فراہم، سیکٹر G-7/2 میں ایک ٹیوب ویل کی تنصیب کے علاوہ کلورینیٹر اور پمپ روم کی تعمیر شامل ہیں ۔

اسی طرح سیکٹر E-11 میں ناردرن سٹرپ پر ایک ٹیوب ویل کی تنصیب کے ساتھ ساتھ کلورینیٹر اور پمپ روم کی تعمیر شامل ہیں جس سے ان علاقوں میں ان سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ سیکٹر G-11/3 میں واٹر سپلائی سسٹم ، سیکٹر D-12/1 میں ایک ٹیوب ویل کی تنصیب اور کلورینیٹر کے علاوہ پمپ روم کی تعمیر، سیکٹر D-12/2 میں بھی ایک ٹیوب ویل کی تنصیب کے علاوہ کلورینیٹر اور پمپ روم کی تعمیر جبکہ سیکٹر E-11 کی ناردرن پٹی پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :