پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ‘دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:42

پاکستان  ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ‘دونوں ملکوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ‘دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی گنجائش ہے ۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح وفود کے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے نیویارک میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا ۔ایران کے سفیر نے ایران کی قیادت کی جانب سے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں ‘ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے ۔